سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے،عمران خان ،بدقسمتی سے طاقت ور کو این آر او مل جاتا ہے،اب بھی سابق صدرمشرف کو این آر او دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،کراچی کے عوام نے تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیا ہے، محمود غزنوی کے حملوں کی طرح کراچی کا دورہ کروں گا،چیئرمین تحریک انصاف کی پلول ہاوٴس میں صحافیوں سے بات چیت
بدھ 8 جنوری 2014 20:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے ۔مستقبل میں پوری توجہ سندھ پر ہوگی ۔بدقسمتی سے طاقت ور کو این آر او مل جاتا ہے ۔اب بھی سابق صدر جنرل (ر)مشرف کو این آر او دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔جب تک قانون کی بالا دستی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرے گا ۔
ملک کو متحد کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پلول ہاوٴس میں پارٹی کے مختلف شعبہ جات کے رہنماوٴں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے تحریک انصاف مکمل طور پر تیار ہے ۔پارٹی رہنما اور کارکنان سندھ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بھرپور توجہ دیں ۔(جاری ہے)
تحریک انصاف سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔
عمران خان نے کہا کہ مستقبل میں پوری توجہ سندھ پر مرکوز کریں گے اور محمود غزنوی کے حملوں کی طرح کراچی کا دورہ کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔آئندہ انتخابات میں بھی عوام کے ووٹوں سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون اور انصاف کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ۔ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا ہے جب تک یہاں قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ متحد ہو کر ہی ملک کو مسائل سے نکالا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے طاقت ور کو این آر او مل جاتا ہے اب بھی سابق صدر جنرل (ر)مشرف کو این آر او دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو سندھ بھرمیں مضبوط اور منظم کریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.