ڈیرہ اسماعیل خان،سیکورٹی فورسز کی فائرنگ،2خود کش حملہ آور ہلاک

بدھ 8 جنوری 2014 18:35

ڈیرہ اسماعیل خان،سیکورٹی فورسز کی فائرنگ،2خود کش حملہ آور ہلاک

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دربند میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو خودکش حملہ اور ہلاک ہوگئے۔عسکری زرائع کے مطابق تحصیل دربند کے علاقے موسی زئی میں سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ ایک گھر میں دو خودکش حملہ آور موجود ہیں جو کہ کسی وقت بھی کسی جگہ کو نشانہ بناسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے مکان چھاپہ مارا ۔

سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہوئے ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرا خودکش حملہ آور سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان اور سیکورٹی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کی ہے، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔