بلدیاتی انتخابات، سپریم کورٹ میں سندھ حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور

بدھ 8 جنوری 2014 17:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت اور دیگر کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور کر لیں۔ دوسری جانب سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا کہنا ہے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور تقسیم کیلئے ایک ماہ درکار ہے۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت اور دیگر کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور کر لیں۔

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات 23 فروری اور پنجاب میں 13 مارچ تک کرانے کی تجویز دی۔ سیکرٹری اشتیاق احمد کا کہنا ہے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور تقسیم کیلئے ایک ماہ درکار ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا سندھ کا لوکل باڈیز ایکٹ سپریم کورٹ کے دباؤ پر جلد بازی میں تیار کیا گیا۔

(جاری ہے)

نتخابات کے لئے ہوم ورک کر لیا تھا۔ لیکن الیکشن کمیشن نے ووٹر فہرستیں نئی مردم شماری پر بنوائیں۔

ان حالات میں انتخابات ممکن نہیں۔ ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ عبوری ریلیف نہیں ملنا چاہئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے انتخابی عمل نہیں روکا فیصلہ درست ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل نہیں کر رہے کیونکہ اس سے تمام انتخابی عمل رک چکا ہے۔ بلدیاتی انتخابات 23 فروری کو کرائے جائیں۔ پنجاب میں 13 مارچ تک انتخاب کرانے کی تجویز ہے۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی تقسیم کیلئے ایک ماہ درکار ہے۔ سندھ لوکل باڈیز ایکٹ سپریم کورٹ کے دباؤ پر بنا ایڈو وکیٹ جنرل انتخابات کیلئے ہوم ورک کر لیا تھا۔ ایڈووکیٹ جنرل الیکشن کمیشن نے ووٹر فہرستیں نئی مردم شماری پر بنوائیں۔