غدار کو چار مرتبہ پھانسی دینا بھی کم ہے،چوہدری شجاعت

بدھ 8 جنوری 2014 16:56

غدار کو چار مرتبہ پھانسی دینا بھی کم ہے،چوہدری شجاعت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ غدار کو چار مرتبہ پھانسی دینا بھی کم ہے لیکن آئین میں غداری کی تشریح ہونی چاہیے۔ غدار دشمن ملک سے مل کر اپنے وطن کو نقصان پہنچانے والا ہوتا ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شجاعت حسین نے کہا کہ آرٹیکل چھ کے تحت ٹرائل بارہ اکتوبر سے کیا جائے۔

(جاری ہے)

صرف ایک شخص کے خلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔ پرویز مشرف عدالتوں سے بھاگ نہیں رہے وہ سول عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو غدار ہے اسے چار مرتبہ پھانسی دی جائے تو کم ہے لیکن آئین میں غداری کی تشریح ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین مٹی کا نہیں بنا ہوا جو ٹوٹ جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین میں ترمیم کر کے غدار کا لفظ ہٹا دیا جائے۔ آئین میں غدار کی جگہ لفظ \'آئین شکن\' لکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :