کو ٹ لکھپت جیل میں قید قتل کا مجرم مبینہ طو رپر کالے یرقا ن کے باعث ہلاک

بدھ 8 جنوری 2014 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) کو ٹ لکھپت جیل میں قید قتل کا مجرم مبینہ طو رپر کالے یرقا ن کے باعث ہلاک ہو گیا،سیشن جج سید حامد حسین شاہ نے قیدی کی ہلاکت بارے تحقیقات کیلئے انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عتیق الرحمن قتل کے جرم میں کو ٹ لکھپت جیل میں قید تھا جہاں وہ مبینہ طور پر کالے یر قان سے جاں بحق ہو گیا ۔ قیدی کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کیلئے سیشن جج سید حامد حسین شاہ نے انکوائری کی ہدایات جاری کر دیں ہیں جس کیلئے جو ڈیشل مجسٹریٹ عمران یو سف سے15روز میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :