آزادکشمیر حکومت پارٹی کے نظریات و افکار کو اجاگر کر رہی ہے ،چوہدری عبدالمجید
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 08/01/2014 - 16:43:52 وقت اشاعت: 08/01/2014 - 16:01:53 وقت اشاعت: 08/01/2014 - 16:01:53 وقت اشاعت: 08/01/2014 - 12:54:00 وقت اشاعت: 08/01/2014 - 12:54:00 وقت اشاعت: 08/01/2014 - 12:53:17 وقت اشاعت: 08/01/2014 - 12:53:17 وقت اشاعت: 08/01/2014 - 12:53:17
-

آزادکشمیر حکومت پارٹی کے نظریات و افکار کو اجاگر کر رہی ہے ،چوہدری عبدالمجید

پلندری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت پارٹی ویژن کے مطابق پارٹی کی نظریات و افکار کو اجاگر کر رہی ہے اور پارٹی ویژن کو عملی جامہ پہنا رہی ہے ۔آزادکشمیر کے عوام نے پارٹی لیڈر شپ ویژن کے مطابق ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا آزادکشمیر میں عوام سے کیئے جانے والے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں ۔

پارٹی کے نعرے روٹی کپڑا اور مکان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے پیپلزپارٹی حکومت نے تیرہ ہزا سے زائد افراد کو روزگار /ملازمتیں دیں۔ہزاروں افراد کی کفالت کی جار رہی ہے ہر بے گھر شخص کو چھت فراہم کی جار ہی ہے ۔پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کوئی شخص بے گھر نہیں رہے گا ۔پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں۔پی وائی او ،پی ایس ایف کو پارٹی کے نظریات منتقل کیئے جا رہے ہیں ۔

پی ایس ایف ،پی وائی اوہمارا ہر اول دستہ ہیں ان کو مزید فعال اور متحرک کیا جا رہا ہے ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پارٹی لیڈر شپ کے ویژن کے مطابق پارٹی ورکرز کنونشنز منعقد کیئے جا رہے ہیں ۔پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط کیا جا رہا ہے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایسا پولیٹیکل انسٹیٹیوٹ ہے جس کے ویژن سے اقوام عالم نے استفادہ حاصل کیا ۔

پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو بین الاقوامی لیڈر تھے ان کے لیڈر شپ ویژن کوعملی جامہ پہنایا جائے گا پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوان نسل کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری پاکستان

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

08/01/2014 - 16:01:53 :وقت اشاعت