لیہ ، مسافر بس کی ٹکر سے رکشہ سوار چار افراد جاں بحق ، دو افراد زخمی

بدھ 8 جنوری 2014 15:21

لیہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) لیہ میں مسافر بس کی ٹکر سے رکشہ سوار چار افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیہ میں چوک اعظم کے قریب ملتان سے میانوالی جانیوالی مسافر بس کا رکشہ سے تصادم ہوگیاجس سے چار افراد موقع پر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے،ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،جاں بحق ہونیوالے چاروں افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں دو نوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :