شیخوپورہ ، بلدیاتی انتخابات کیلئے بینر لگانے کے تنازع پر سیاسی جماعت کے دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، تین افراد جاں بحق

بدھ 8 جنوری 2014 15:21

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) شیخوپورہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بینر لگانے کے تنازع پر ایک ہی سیاسی جماعت کے دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے قیصر ورک اور عمر حیات ورک گروپ کے درمیان تکرار اس وقت مسلح تصادم کی شکل اختیار گئی جب قیصر ورک گروپ کے ایک حامی نے دوسرے گروپ سے تعلق رکھنے والے شخص کے گھر پر بینر لگانے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جن میں قیصر ورک اور عمر حیات کے بھائی بھی شامل ہیں۔