خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا پیسکو سے متعلق کمپنی سے لاعلمی کا اظہار

بدھ 8 جنوری 2014 15:20

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کی طرف سے اعلان کہ وہ پیسکو سے متعلق کمپنی سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کسی بھی کمپنی کے بارے میں معلومات نہیں ہے، وہ اس حوالے سے صوبائی وزیراطلاعات سے پوچھیں کے سینئر صوبائی وزیر سراج الحق کی طرف سے کمیٹی پر کیئے گئے اعتراض کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ان کا اعتراض حق بجانب ہے تاہم وہ پوری معلومات لینے کی بات میں کچھ کہنے کے قابل ہونگے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے اتحادیوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات اور ہم آہنگی ہے جبکہ سکندر شیرپاؤ کے بیان کے متعلق انہوں نے کہاکہ جب وہ حکومت میں تھے تو انہی اعتراضات کرنے چاہئیں تھے اب باہر بیٹھ کر اعتراض کرنے کی ضرورت نہیں ، جبکہ دوسری طرف جماعت اسلامی کے بعد تحریک انصاف کی دوسری اتحادی جماعت عوامی جمہوری اتحاد نے بھی پیسکو سے متعلق کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔

متعلقہ عنوان :