سندھ بھر کے تعلیمی ادارے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے ، حاضری انتہائی کم رہی

بدھ 8 جنوری 2014 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے تاہم حاضری انتہائی کم رہی میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سکول کھلنے کے بعد تعلیمی اداروں کی رونق بحال ہو گئی ہے بیشتر سکولوں میں بچوں کی حاضری معمول سے کم دیکھنے میں آئی کراچی میں سردیوں کی چھٹیوں کے بعد یکم جنوری کو تعلیمی ادارے کھلے تھے تاہم والدین اور سکول انتظامیہ کی جانب سے چھٹیوں میں اضافے کی درخواست پر محکمہ تعلیم نے آٹھ جنوری تک چھٹیوں میں توسیع کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :