چیف ٹریفک آفیسر سہیل چوہدری سے سول سروسز اکیڈمی کے افسران کی ملاقات
بدھ 8 جنوری 2014 15:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) سول سروسز اکیڈمی کے زیر تر بیتی افسران کے وفد نے سی ٹی او آفس کا وزٹ کیا اور چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری سے ملاقات کی۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسرنے وفد کے افسران کوسٹی ٹریفک پولیس کے انتظامی امور،ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی اور ان کی فلاح و بہبود اور شہریوں کی دوران سفر مدد،راہنمائی اور ٹریفک کو رواں دوراں رکھنے کیلئے شروع کئے جا نے والے مختلف پروگرامز،ایجوکیشن یونٹ اور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی سمیت دیگر امور پر مفصل بر یفینگ دی۔
سہیل چوہدری نے وفد کو سٹی ٹریفک پولیس کی ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ پالیسی کے بارے مفصل بریفنگ دی۔انٹر نیشنل ،ڈوپلیکٹ و رینول لائسنس کیلئے ون ونڈو آپریشن کے ساتھ بذریعہ ڈاک ان کے گھر لائسنس بھجوائے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ پالیسی کے تحت شہریوں کی سہولت اور آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے لبر ٹی لرنر بوتھ،کینٹ لرنر بوتھ اور ارفع کریم آئی ٹی ٹاور بوتھ پر رینول لرنر کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ کے بلاک کمرشل مارکیٹ ڈی ایچ اے فسلیٹیشن سنٹر پر شہریوں کو ڈوپلیکیٹ اور رینول لائسنس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
شہر بھر میں 5 لر نر پرمٹ بوتھ،3 موبائل لر نر پرمٹ وین،2ٹیسٹنگ یونٹس اور ایک موبائل ٹیسٹنگ یونٹ شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس لاہور شہریوں کی مدد اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے رکھنے کیلئے تمام وسائل کو بھروکار لا رہی ہے۔ شہریوں کی خدمت کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس لاہورکو بین الا قوامی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس ملک کی منفرد ٹریفک پولیس ہے جس کا اپنا ٹریفک ریڈیو ہے اور حال ہی میں ریڈیوا سٹیشن پر لائیو کال کی ٹرانسمیشن شروع کی ۔ سٹی ٹریفک ہیلپ لائن0421915 بھی چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے، شہریوں کی ایک فون کال پر ان کی فوری مدد اور راہنمائی کی جارہی ہے۔بریفینگ کے اختتام پرسول سروسزاکیڈمی کے زیر تر بیتی افسران کے وفد نے شہریوں کی سہولت کیلئے ڈور ٹو ڈورلائسنسنگ پالیسی ،سٹی ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور کاوشوں کو بے حد سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.