Live Updates

تحریک انصاف کے وزراء بجلی پرڈاکا ماررہے ہیں، عابد شیر علی

بدھ 8 جنوری 2014 15:13

تحریک انصاف کے وزراء بجلی پرڈاکا ماررہے ہیں، عابد شیر علی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بجلی چوری زوروں پر ہے،تحریک انصاف کے وزرا بجلی پرڈاکا ماررہے ہیں۔ پشاور میں پیسکو میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے اکثرعلاقوں میں لائن لاسز 90 فیصد تک پہنچ چکے ہیں،وزیراطلاعات شاہ فرمان کے علاقے میں 90 فیصد لائن لاسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنوں کے لوگ سسٹم میں نہیں آرہے،اگر یہ لوگ سسٹم میں نہ آئے تو بجلی کاٹ دیں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ایم پی اے فضل الٰہی نے پیسکو ٹیم پر بندوقیں تان لی تھیں، جو ہاتھ پیسکو اہل کاروں کے گریبان تک آیا، وہ کاٹ دیں گے،عمران خان اپنی حکومت اور علاقے پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

عابدشیر علی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جو لوگ بل دے رہے ہیں، ان کا حق مارا جارہا ہے، 6 مہینوں میں 13 ارب روپے کا نقصان ہوا،جہاں پر زیادہ لائن لاسز ہوں گے وہاں 20 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوگی اور جہاں لائن لاسز کم ہوں گے وہاں لوڈشیڈنگ بھی کم ہوگی۔

وزیر مملکت پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ میٹر ٹیمپرکرنے پر 2 سال قید کی سزا ہوگی۔عابد شیر علی نے کہا کہ ریکوری کریں گے، اگر امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوا تو ذمے دار صوبائی حکومت ہوگی، علاقے میں نوگو ایریا ختم کیا جائے تاکہ پیسکو اہل کار وہاں جاسکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات