پاک یوتھ باڈی بلڈنگ مقابلہ 10 جنوری کو گوجرانوالہ میں ہوگا

بدھ 8 جنوری 2014 13:03

گوجرانولہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء)پاک یوتھ باڈی بلڈنگ پروموٹرز کے زیر اہتمام دوسرا پاک یوتھ باڈی بلڈنگ مقابلہ 10 جنوری بروز جمعة المبارک صبح 9 بجے شادمان میرج ہال گوجرانوالہ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے چیف آرگنائزر حمزہ ملک کے مطابق تقریب میں سی پی او گوجرانوالہ راجہ رفعت مختار‘ اے ڈی آئی جی چوہدری افتخار‘ ایم پی اے توفیق بٹ‘ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد مدثر خان‘ ڈائریکٹر انفارمیشن احمد علی‘ ایڈوائزر ٹو سپریم کورٹ سجاد محمود بٹ بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ مقابلہ میں ملک بھر سے باڈی بلڈرز حصہ لیں گے اور داخلہ فری ہوگا۔