آئی سی سی نے سپنر منیر ڈار کو غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے ایک سال کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرنے سے محروم کر دیا

بدھ 8 جنوری 2014 13:03

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) آئی سی سی نے ہانگ کانگ کے سپنر منیر ڈار کو غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے ایک سال کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرنے سے محروم کر دیا ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئی سی سی نے منیر ڈار کے باؤلنگ ایکشن کا بخوبی جائزہ لیا، ان کا بازو 15 ڈگری سے تجاوز کر جاتا ہے ، انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کے دوران باؤلرز کا بازو 15 ڈگری تک جانے کی گنجائش ہے اسلئے ہم نے منیر ڈار کو ایک سال کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرنے سے معطل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر میں اٹلی کے خلاف میچ میں اور اس کے بعد پاپوا نیو گنی کے خلاف پلے آف میچ کے دوران منیر ڈار کے ایکشن پر اعتراض کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :