وینز ویلا ، سابقہ ملکہ حسن مونیکا سپیئر اور ان کے شوہر تھامس بیری کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا ، حملے میں پانچ سالہ بیٹی زخمی

بدھ 8 جنوری 2014 12:57

کراکس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) وینز ویلا سے تعلق رکھنے والی سابقہ ملکہ حسن مونیکا سپیئر اور آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ان کے شوہر تھامس بیری کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیاحملے میں ان کی پانچ سالہ بیٹی بھی زخمی ہوگئی ،ہسپتال میں منتقل کر دی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ویلنسیا سے پورتو کابیلو جانے والے ہائی وے پر پیش آیا ہے اور پولیس نے اس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

مونیکا سپیئر 2004 میں مس وینزویلا بنی تھیں اور اس کے علاوہ انہوں نے متعدد ڈراموں کا کام بھی کیا تھا۔مقامی میڈیا نے کہاکہ مونیکا سپیئرز اور ان کے شوہر سڑک کنارے اس لیے رکے تھے کیونکہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ حملہ آور جوڑے کو لوٹنے کی کوشش کر رہے ہوں اور بات بگڑ گئی جس کے بعد انہوں نے مونیکا اور ان کے شوہر پر فائرنگ کر دی۔

متعلقہ عنوان :