سابق وزیردفاع رابرٹ گیٹس کی صدر براک اوباما کی افغانستان میں پالیسی پر شدید تنقید

بدھ 8 جنوری 2014 12:57

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) سابق وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے صدر براک اوباما کی افغانستان میں پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر افغانستان پر اپنی فوجی حکمت عملی اور جنرل ڈیوڈ پیٹریاس پر بداعتمادی کا شکار تھے ، اوباما افغان صدر حامد کرزئی کو بھی پسند نہیں کرتے تھے ،پاکستان میں اسامہ کیخلاف آپریشن کا مخالف تھا ۔

امریکی میڈیا کے مطابق اپنی کتاب اِن ڈیوٹی میموئارز آف اے سیکرٹری آف وار میں رابرٹ گیٹس نے لکھا کہ صدر اوباما کو خدشات تھے کہ ان کی افغانستان میں پالیسی کھبی کامیاب ہو بھی پائے گی یا نہیں۔رابرٹ گیٹس نے لکھا کہ مجھے صدر اوباما کے ہماری فوجوں کے حامی ہونے پر کوئی شک نہیں مگر ان کے مشن کے حامی ہونے پر شک ہے۔

(جاری ہے)

رابرٹ گیٹس صدر اوباما پہلے وزیر دفاع تھے جنہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے صدور کے دور میں یہ عہدہ سنبھالا 2011 میں انہوں نے یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

اگرچہ رابرٹ گیٹس نے اپنی کتاب میں صدر براک اوباما کو ذاتی صداقت والا شخص بیان کیا ہے جس نے افغانستان کے بارے میں درست فیصلے کیے تاہم ان کا کہنا ہے کہ صدر اوباما صدر بش سے ورثے میں ملنے والی عراق اور افغانستان کی جنگوں کے بارے میں غیر مطمئن تھے۔انہوں نے کہاکہ صدر اوباما کو اپنی فوج پر بھی زیادہ اعتماد نہیں تھا جو کہ انہیں مختلف راستے بتاتی تھی۔

امریکی اخباروں کے مطابق کہ رابرٹ گیٹس نے کہا کہ مارچ 2011 میں صدر اوباما افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ ڈیوڈ پٹریئس پر اعتبار نہیں کرتے تھے اور اوباما کو افغان صدر حامد کرزئی سے چڑ تھی۔سابق وزیر دفاع نے کہا کہ صدر اوباما اسے اپنی جنگ تصور ہی نہیں کرتے تھے اور ان کے لیے اولین ترجیح وہاں سے نکلنا ہے۔میڈیا کے مطابق سابق وزیرِ دفاع نے اس بات پر بھی جھنجھلاہٹ کا اظہار کیا کہ صدر اوباما کا وائٹ ہاوٴس فوجی امور میں بہت زیادہ مداخلت کرتا تھا جبکہ اکثر سویلین مشیران کو فوجی امور کی سمجھ نہیں ہوتی تھی۔

رابرٹ گیٹس نے کہا کہ جیسے جیسے میں کمانڈر اِن چیف اور ان کی فوج کے درمیان رشتے کو استوار کرنے کی کوشش کر رہا تھا، صدر اور نائب صدر سمیت وائٹ ہاوٴس کے سینئر اہلکاروں اور سینئر فوجی افسران کے درمیان شک اور عدم اعتمادی میرے لیے ابتدائی روز میں ہی بڑا مسئلہ بن گئی تھی تاہم رابرٹ گیٹس نے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں اوباما بن لادن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے صدر اوباما کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ میں نے وائٹ ہاوٴس میں کبھی اس سے زیادہ جرات مندانہ فیصلہ ہوتے نہیں دیکھا۔

متعلقہ عنوان :