برصغیر کے نامور گلوکار محمد رفیع مرحوم کی یاد میں ایک شامِ موسیقی کا اہتمام ، خراجِ تحسین پیش کیا گیا

بدھ 8 جنوری 2014 12:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) پاکستان میوزک کونسل (رجسٹرڈ) لاہور نے برصغیر کے نامور گلوکار محمد رفیع مرحوم کی یاد میں اپواء آڈیٹوریم لاہور میں ایک شامِ موسیقی کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

محمد رفیع مرحوم کے بھائی محمد صدیق نے خصوصی شرکت کی اور ان کے خوبصورت گیت گائے۔ گلوکار انور رفیع، خالد بیگ، نور افشاں، فراز بٹ و دیگر نے گیت گا کرمحمد رفیع کو خراجِ تحسین پیش کیا اور حاضرین سے داد حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :