میرپور‘حبیب رفیق کی نیو سٹی میں ناقص میٹریل کی کارکردگی نے پول کھول دیئے

بدھ 8 جنوری 2014 12:54

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء)حبیب رفیق کی نیو سٹی میں ناقص میٹریل کی کارکردگی نے پول کھول دیئے- پائپ لائن پھٹ گئی نیو سٹی کے متاثرین اب پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں پانی ملتا ہی نہیں ہے لیکن ایک گھر میں ایک کنکشن کے دو بل بھیج دیئے جاتے پائپ لائن پھٹ گئی ہے اسی طرح باقی کارکردگی بھی سامنے آجائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رمیض بیگ نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ نیو سٹی میں پہلے ہی بے شمار مشکلات تھیں اوپر سے پانی کا مسئلہ ہمارے لیے وبال جان بن گیا پانی زندگی کی اولین ضرورت ہے ہم پانی کہاں سے استعمال کریں ہمارا مطالبہ ہے کہ پائپ لائنوں کی فوری مرمت کی جائے ورنہ بھرپور احتجاج پر مجبور ہونگے۔