متاثرین منگلا ڈیم اپریزنگ کے مسائل ہر صورت حل کرینگے ‘کمشنر امور منگلا ڈیم

بدھ 8 جنوری 2014 12:54

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء)متاثرین منگلا ڈیم اپریزنگ کے مسائل ہر صورت حل کرینگے کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں جس حل نہ ہو ہم انشاء اللہ متاثرین کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے واپڈا کو معاہدے کے مطابق نیو سٹی اور سمال ٹاؤنز میں ترقیاتی عمل مکمل کیے بغیر یہاں سے نہیں جانے دینگے۔ متاثرین کے ہمارے کمشنر آفس کے متعلق شکایات اور مسائل کے حلی کے لئے فوری اقدامات کر رہے ہیں نو تعینات کمشنر امور ڈیم کی ایکشن کمیٹی مقامی متاثرین کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو ۔

متاثرین کے وفد نے کمشنر امور ڈیم اور جائنٹ کمشنر کو مقامی متاثرین کے ساتھ واپڈا کی جانب سے ہونے والی ناانصافیوں اور نیو سٹی کے مسائل اور مصائب سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ انشاء اللہ تمام ناانصافیوں کاازالہ ہو گا کمشنر آفس متاثرین کے مسائل اور نیو سٹی میں نامکمل ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے واپڈاسے مکمل رابطہ میں ہے اور انشاء اللہ متاثرین کے تمام مسائل حل ہونگے متاثرین کے وفد میں صدر ایکشن کمیٹی اللہ دتہ ،سیکرٹری جنرل نزارت چوہدری ،سینئر رہنما چوہدری عجائب، چوہدری ابراہیم، چوہدری اکرام، چوہدری خادم، خالد خان، راجہ ذوالقرنین، سجاد خانپوری، معظم خان، چوہدری ارسلان، چوہدری رشید، چوہدری جباراور دوسرے سرکردہ رہنما شامل تھے وفد نے کمشنر امور ڈیم سے مطالبہ کیا کہ کرایہ تمام متاثرین کو بلاتخصیص دیا جائے اور متاثرین کو چیک کی ادائیگی پرانے طریقہ کار کے تحت کی جائے کمشنر امور ڈیم نے وعدہ کیا کہ جلد چیک پرانے طریقے کار کے مطابق دینگے۔