جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام نے میلا دِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موٹر ریلیز کا شیڈول جاری کر دیا

بدھ 8 جنوری 2014 12:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام نے میلا دِمصطفی ﷺموٹر ریلیز کا شیڈول جاری کر دیا۔ انجمن طلباء اسلام کی امن محبت مہم کے سلسلے میں پاکستان سمیت پورے آزاد کشمیر میں میلادِ مصطفی ﷺ مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ نائب ناظم جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام مظفرآباد محمد حسنین مصطفائی کے مطابق مرکزی سیرت کمیٹی مظفرآباد ، مرکزی سیرت کمیٹی ہٹیاں بالا، مرکزی سیرت کمیٹی ضلع نیلم کے زیر اہتمام ہونے والی میلاد مصطفیﷺ کی جملہ تقاریب میں ناظم جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام راجہ ذاکر خان ، ضلعی ناظم انجمن طلباء اسلام مظفرآبادسید دانیال گیلانی کی صدارت میں قافلے شرکت کریں گے علاوہ ازیں جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام دس بیع الاول سہ پہر تین بجے منگلا میر پور زیرِ صدارت طاہر حسین قادری، دس ربیع الاول صبح دس بجے کھوئی رٹہ، دس ربیع الاول دس بجے دن سہنسہ کوٹلی، گیارہ ربیع الاول صبح نو بجے آٹھمقام ضلع نیلم زیر قیادت خواجہ اسلم رضا، گیارہ ربیع الاول تین بجے دن تحصیل پٹہکہ زیر قیادت محمد حسنین مصطفائی، و، رفقاء ِانجمن علامہ پرفیسر میر ناظر اقبال، انیس اعوان، بنارس عثمانی ، مبارک اعوان، بارہ ربیع الاول ضلع فارورڈ کہوٹہ زیر قیادت عاصم علی عظیم الشان میلادِ مصطفیﷺ موٹر ریلیز کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے انجمن طلباء اسلام نے ماہِ ربیع الاول کو ماہِ امن محبت کے نام سے منانے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان میں اسلام کے امن محبت کے پیغام کو قریہ قریہ بستی بستی عام کیا جائے گا۔ اسلام امن ومحبت کا دین ہے اس میں تمام مذاہب کا احترام موجود ہے۔ ملک ِ پاکستان میں آئے روز بڑھتی ہوئی دہشت گردی، افراتفری ، فرقہ پرستی، فحاشی ،عریانی،لادینیت،جہالت ، قتل وغارت دین اسلام کے حقیقی پیغام سے دوری کے سبب ہے، ایسے نازک حالات میں انجمن طلباء اسلام کی امن و محبت مہم کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے-

متعلقہ عنوان :