بنگلا دیش میں ٹیم بھیجنے پر سیکیورٹی خدشات ہیں،نجم سیٹھی

بدھ 8 جنوری 2014 12:03

بنگلا دیش میں ٹیم بھیجنے پر سیکیورٹی خدشات ہیں،نجم سیٹھی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بنگلا دیش میں ٹیم بھیجنے پر سیکیورٹی خدشات ہیں، ٹیم بھیجنے سے متعلق دفتر خارجہ سے مشورہ مانگا ہے۔لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم بنگلا دیش بھیجنے پر سیکورٹی خدشات ہیں، اس حوالے سے دفتر خارجہ سے مشورہ مانگا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز نے بھی دورہ بنگلا دیش سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کیا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اجلاس کے موقع پرٹیم بنگلادیش بھیجنے کا معاملہ زیربحث آئے گا، پاکستان اپنے سیکیورٹی افسر کو معائنے کیلئے بنگلا دیش بھیجے گا، بنگلادیش میں عدم استحکام کیباعث ایشیاکپ کے انعقادپرخدشات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سری لنکا نے کرکٹ ٹیم بنگلا دیش بھیجنے کافیصلہ کرلیاہے۔ایک سوال پر قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے کوچ سے متعلق سوچنے کا وقت آگیا ہے، میرے پاس محدود اختیارات ہیں، بڑے فیصلے کرنے سے قاصر ہوں۔

متعلقہ عنوان :