غداری کیس، خصوصی عدالت کے قانون میں کوئی خلایا سقم نہیں،اکرم شیخ

بدھ 8 جنوری 2014 11:36

غداری کیس، خصوصی عدالت کے قانون میں کوئی خلایا سقم نہیں،اکرم شیخ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت آج بھی جاری ہے، پراسیکوٹر اکرم شیخ نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق جوابی دلائل کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی عدالت کے قانون میں کوئی خلایا سقم نہیں،اگر کوئی کمی ہے تو وہاں عمومی اور ریاستی قوانین کا اطلاق ہو گا۔

متعلقہ عنوان :