مشرف جنوری کے آخر تک پاکستان چھوڑ دیں گے، امریکی اخبار

بدھ 8 جنوری 2014 11:36

مشرف جنوری کے آخر تک پاکستان چھوڑ دیں گے، امریکی اخبار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف رواں ماہ جنوری کے آخر تک علاج کیلئے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق پرویز مشرف کے برطانیہ میں علاج کیلئے ڈاکٹرز سے بھی وقت لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے ڈاکٹرز علاج کیلئے برطانوی ڈاکٹروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ علاج معالجے کیلئے سابق صدر جنوری کے آخر تک پاکستان چھوڑ دیں گے۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق پاکستانی صدر کی اہلیہ صہبا مشرف نے حکومت سے علاج کیلئے بیرون ملج جانے کی اجازت مانگی ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ سب کیلئے بہتر ہے کہ پرویز مشرف بیرون ملک چلے جائیں.

متعلقہ عنوان :