چھ بلٹ پروف گاڑیاں درآمد نہیں کی جارہیں،مقامی سطح پر تیار ہونگی‘ ترجمان پنجاب حکومت،مذکورہ گاڑیاں غیر ملکی مندوبین کے لئے استعمال میں لائی جائیں گی،وزیر اعلیٰ اپنی گاڑی استعمال کرتے ہیں
منگل 7 جنوری 2014 22:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) حکومت پنجاب کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ پنجاب حکام کے استعمال کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں درآمد کی جار ہی ہیں ۔
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ 6 بلٹ پروف گاڑیاں مقامی طور پر تیار کی جائیں گی جوپنجاب کے دورے پر آئے ہوئے غیرملکی مندوبین کے پروٹو کول اور پنجاب کا دورہ کرنے والے دیگر سرکاری مہمانوں کو سنگین دھمکیوں کے پیش نظر استعمال کی جائیں گی ۔
ترجمان نے کہا کہ کوئی بلٹ پروف گاڑی پنجاب حکومت کے کسی افسر کے زیر استعمال نہیں آئے گی ۔ترجمان نے مزیدکہا کہ وزیر اعلی پنجاب خود اپنی ذاتی بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتے ہیں اور حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ کوئی بلٹ پروف گاڑی ان کے استعمال میں نہیں ۔ترجمان نے کہا کہ بیگم وزیر اعلی کی جانب سے ایسی کسی گاڑی کے استعمال کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.