کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سال کے آغاز کیساتھ ہی تیزی کا سلسلہ جاری،کے ایس ای100انڈیکس ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

مزید تجارتی خبریں

وقت اشاعت: 07/01/2014 - 22:32:14 وقت اشاعت: 07/01/2014 - 22:31:01 وقت اشاعت: 07/01/2014 - 19:58:06 وقت اشاعت: 07/01/2014 - 17:29:32 وقت اشاعت: 07/01/2014 - 17:29:12 وقت اشاعت: 07/01/2014 - 17:29:12 وقت اشاعت: 07/01/2014 - 17:29:12 وقت اشاعت: 07/01/2014 - 17:28:20 وقت اشاعت: 07/01/2014 - 17:28:20 وقت اشاعت: 07/01/2014 - 17:28:20
-

کراچی

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سال کے آغاز کیساتھ ہی تیزی کا سلسلہ جاری،کے ایس ای100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 26ہزار200پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) کلینڈر سال2014ء کراچی اسٹاک مارکیٹ کے لئے نئی بلندیوں کا سال ثابت ہو رہا ہے ،نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی رونما ہونیوالی تیزی کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 26ہزار200پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، تیزی کے رجحان کے سبب مارکیٹ کے سرمایہ میں مزید28ارب سے زائد روپے کا اضافہ ہو گا جبکہ کاروبار حجم بھی پیر کی نسبت 5کروڑ شیئرز زائد رہا۔

2013 ء میں عام انتخابات کا انعقاد،، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی تشکیل، گورنروں کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ عسکری قیادت اور چیف جسٹس آف پاکستان کی سبکدوشی الغرض تمام سیاسی اورآئینی عہدوں کی منتقلی، اسٹاک مارکیٹ سرمایہ کاروں کیلئے خوش آئند ثابت ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس آئے دن بلندی کے نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز بھی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار سرگرم دکھائی دےئے توانائی ، سیمنٹ، بینکنگ، فرٹیلائزر کے شعبوں میں خریداری کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 26288.79کی انتہائی بلند ترین سطح تک جا پہنچا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس اپنی سطح پر برقرار نہ رہ سکا لیکن اس کے باوجود انڈیکس ملک کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ہی بند ہوا۔

منگل

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

07/01/2014 - 22:32:14 :وقت اشاعت