ایف بی آر کو 481ارب روپے سے زائد سیلز ٹیکس وصول

منگل 7 جنوری 2014 22:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چار سو اکیاسی ارب روپے سے زائد سیلز ٹیکس وصول کیا۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق جولائی سے دسمبر دوہزار تیرہ کے دوران سیلز ٹیکس وصولی میں بائیس اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا، اور مجموعی طور پر چار سو اکیاسی ارب اڑسٹھ کروڑ روپے کا سیلز ٹیکس وصول کیا گیا، گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں صرف تین سو بانوے ارب پندرہ کروڑ روپے سیلز ٹیکس کی مد میں جمع کئے گئے تھے، چھ ماہ کے دوران مختلف اشیا کی درآمد پر دو سو چھیالیس ارب روپے سیلز ٹیکس وصول کیا گیا، جبکہ مقامی سطح پر سیلز ٹیکس وصولی کا حجم دو سو پینتیس ارب روپے رہا، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ستاون ارب تیئیس کروڑ روپے رہی، کسٹم ڈیوٹی کی مالیت ایک سو دس ارب روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :