دبئی میں بارش ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے آغاز میں تاخیر کا خدشہ

منگل 7 جنوری 2014 22:28

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) دبئی میں منگل کو ہونے والی بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان(کل) بدھ کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے آغاز میں تاخیر کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا دوپہر تھوڑی دیر دھوپ کے نکلنے کے بعد بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا جس کے باعث دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ورزش اور پریکٹس سیشن بھی بری طرح متاثر ہوا جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کو بارش کا امکان بہت کم ہے۔

متعلقہ عنوان :