منچھر جھیل کیس ،سپریم کورٹ کا پانی صاف کرنے والے پلانٹ کے لئے فنڈز جاری کرنے کا حکم، صاف پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مزید پلانٹ لگانا ہونگے ،پراجیکٹ ڈائریکٹر

منگل 7 جنوری 2014 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) سپریم کورٹ نے منچھر جھیل پرپانی صاف کرنے والے پلانٹ کے لئے فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیاہے۔ منگل کو چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منچھر جھیل آلودگی کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ ڈائریکٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ منچھر جھیل پر پانی صاف کرنے کے بارہ پلانٹ لگائے گئے ہیں ، صاف پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مزید پلانٹ لگانا ہونگے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایاکہ منصوبہ دسمبردو ہزار چودہ تک مکمل ہوجائیگا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو منصوبے کا جائزہ لینے کے بعد جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی،بعد میں کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :