ایران اور بحر ن کے سفیروں کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملا قات ،دونو ں بر ادر مما لک کے ا ر کا ن اسمبلی با ہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کر تے رہیں گے،سردارایازصادق

منگل 7 جنوری 2014 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) ا سپیکر قو می اسمبلی سر دار ایاز صا د ق نے پا کستان اور بحرین کے در میان عوا می اور پا ر لیمانی را بطو ں کو مز ید مضبو ط اور مو ثر بنانے کی خوا ہش کا ا ظہا ر کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونو ں بر ادر مما لک کے ا ر کا ن اسمبلی با ہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کر تے رہیں گے۔

ان خیا لا ت کا ا ظہار انہوں نے پا ر لیمنٹ ہا ؤ س میں بحر ین کے سفیر سے گفتگو کے دوران کیا۔اسپیکر قو می ا سمبلی نے کہا کہ پا کستان اور بحر ین کے در میان مشتر کہ مذہبی اور ثقا فتی تعلقا ت بڑی ا ہمیت کے حا مل ہیں ۔انہو ں نے بحر ین کے سفیر کو قو می ا سمبلی میں پا ک بحر ین فر ینڈ شپ کے قیام کے با ر ے میں بھی آ گا ہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دونو ں مما لک کے ار کان پا ر لیمنٹ کے درمیان رابطے سے نہ صر ف ایک دو سر ے کے خیا لا ت اور تجر بات سے فا ئد ہ ا ٹھا یا جاسکے گا بلکہ پہلے سے مو جو د تعلقا ت کو مز ید فر و غ د ینے میں معاون ثا بت ہو گا ۔

(جاری ہے)

سر دار ا یا ز صا د ق نے بحر ین کے سفیر سے دونوں ملکوں کے کاروباری حلقو ں کو متحر ک بنا نے میں ا پنا کر دار ادا کرنے پر زور دیا ۔بحر ین کے سفیر محمد ا بر ا ہیم محمد عبدا لقادر نے سر دار ا یا ز صا د ق کے خیا لا ت کو سر ا ہتے ہو ئے کہا کہ بحر ین پا کستان کو اپنا برادر ملک تصور کرتا ہے اور ہم چا ہتے ہیں کہ تعلقا ت مز ید مستحکم ہونے کے سا تھ سا تھ ا قتصا دی تعا ون کو فر و غ د ینے کے لئے د یگر ممکنہ موا قعو ں سے ا ستفا دہ کیا جا ئے ۔

ا نہوں نے کہا کہ بحر ین میں مقیم پا کستانی تار کین و طن ا قتصا دی سر گر میو ں میں ا پنا کر دار ادا کر ر ہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ بحر ین پا کستانی ہنر مندوں کو قدر کی نگا ہ سے د یکھتا ہے اور ان کے ہنر سے فا ئد ہ ا ٹھا نے کے لئے مزید حو صلہ افزائی کرتا ر ہے گا۔قبل از یں ا یران کے سفیر Ali Reza Haghighianنے اسپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے جیسے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کو بلندیوں تک لانے کے لیے باہمی رشتوں کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں پاک ایران فرینڈشپ گروپ تشکیل پاچکا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ایران میں بھی اس طرز کے فرینڈشپ گروپ پر عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا ۔

سردار ایاز صادق نے ایرانی سفیر کے ذریعے اپنے ایرانی ہم منصب سمیت پارلیمانی وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ ایرانی سفیر Ali Reza Haghighian نے اسپیکر قومی اسمبلی کے نیک جذبات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے برادر ملک پاکستان سے تعلقات مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ECOکی پارلیمانی اسمبلی کے قیام پر پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے سپیکرکو یقین دہانی کرائی کہ وہ دونوں ملکوں میں اقتصادی سرگرمیوں کو مزید متحرک کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔