وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہ نے پاکستان کے وقار کو آئی ایم او میں اونچا کرنے کا عندیہ دیدیا

منگل 7 جنوری 2014 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہ کامران مائیکل کی قیادت میں پاکستانی وفد نے آئی ایم او کی 28ویں سیشن میں شرکت کی جس کو ای ایم او کے جنرل سیکریٹری کوجی سیکیموزو نے سراہا ہے۔ اس وفد میں سنیٹر کامران مائیکل کے علاوہ چیرمین پی این ایس سی صدیق میمن، جنرل منیجر پلاننگ اور ڈیولپمنٹ کے پی ٹی غلام علی میمن اور وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہ کے ڈائریکٹر پروٹوکول و لایزون و کونسلر نعمان بشیر خان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ اتنے اعلیٰ سطح کے وفد نے بیرون ملک اجلاس میں میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سے شمولیت کی ہو۔بعد ازاں اس تقریب کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر کو ایک میٹنگ میں پاکستان کے وقار کو اونچا کرنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ پاکستان آئی ایم او کے الیکشنز میں بھی حصہ لے گا اور کٹیگری C کی رکنیت کے لیے الیکشن لڑے گا جو کہ 2015 میں ہوں گے۔ پاکستانی وفد نے اس اجلاس میں وزارت خارجہ کے مطابق اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔ انہوں نے پاکستانی مشن سے بھی درخواست کی ہے کہ آی ایم او سے بہترین تعلقات استوار کرنے کی جانب گامزن رہیں کیوں کہ اس سے دور رس نتاج نکلیں گے۔

متعلقہ عنوان :