زرعی قرضوں کی تقسیم میں11 فیصد اضافہ

منگل 7 جنوری 2014 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء)اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق بینکوں نے ایک سواٹھارہ ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے۔اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال میں بینکوں کیلئے تین سو ساٹھ ارب روپے کے زرعی قرضوں کے اجرا کا عبوری ہدف مقررکیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال جولائی تا نومبر ایک سو اٹھارہ ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے گئے جو ہدف کا تینتیس فیصد ہے ۔گذشتہ سال اسی مدت کے قرضوں کے مقابلے گیارہ فیصد زائد ہے۔ زرعی قرضوں کے مجموعی واجبات میں سینتیس ارب اسی کروڑ ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔ نومبرکے اختتام تک مجموعی واجبات دو سو سڑسٹھ ارب چالیس کروڑ روپے ہوگئے