اشیا خوردونوش کی برآمدات میں ڈھائی فیصد سے زائد اضافہ

منگل 7 جنوری 2014 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) رواں مالی سال2013-14 کے پہلے پانچ ماہ میں اشیا خوردونوش کی برآمدات ڈھائی فیصد سے زائد کا اضافہ ریکاڈ کیا گیا،وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق جولائی سے نومبر تک پاکستانی اشیائے خورد و نوش کی برآمدات میں 2.63 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد برآمداد 1ارب 61 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ پانچ ماہ میں فوڈ گروپ میں چاول کی برآمد میں سترہ اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا مچھلی میں سولہ پھلوں میں چالیس سبزیوں میں تینتیس، دالوں میں ایک سو چھیاسی اور تیل دار بیج واجناس کی برآمدات میں ایک سو دو فیصد اضافہ ہوا جبکہ گندم، چینی، مصالحہ جات اور دیگر اشیا کی برآمد میں کمی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :