نجکاری کمیشن کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس (آج) ہوگا

منگل 7 جنوری 2014 17:28

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) نجکاری کمیشن کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس (آج)بدھ ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے اوراسٹیل مل سمیت 31 سرکاری اداروں کی نجی شعبے کو فروخت کے معاملات کا جائزہ لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت وزیرمملکت اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیرکریں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں اکتیس سرکاری اداروں کی نجکاری کا روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔پی آئی اے،اسٹیل ملز اور کنونشن سنٹر اسلام آباد کی نجکاری پہلے مرحلے میں کی جائے گی، اوجی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے حصص اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :