توانائی بحران کے باعث زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا، شہباز شریف

منگل 7 جنوری 2014 15:18

توانائی بحران کے باعث زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا، شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کینیڈا ہائیڈل پاور جنریشن کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا جائزہ لے۔ پاکستان میں توانائی کے بحران کے باعث زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں کینیڈا کے سینیٹرز اور رکن پارلیمنٹ سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔

کینیڈا مختلف شعبوں اور خصوصی تعلیم میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کینیڈا کو ہائیڈل پاور جنریشن میں مہارت حاصل ہے۔ پاکستان میں ہائیڈل پاور جنریشن کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ توانائی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :