غازی عبدالرشید قتل کیس، میجر (ر) تنویر حسین گواہ بننے کیلئے تیار

منگل 7 جنوری 2014 14:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) غازی عبدالرشید قتل کیس میں اہم پیشرفت، سابق پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع میجر ریٹائرڈ تنویر حسین کیس میں گواہ بننے کے لیے تیار ہو گئے۔ ترجمان شہداء فاؤنڈیشن حافظ احتشام احمد کا کہنا ہے کہ سابق پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع میجر ریٹائرڈ تنویر حسین نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں گواہ بننے کے لیے شہداء فاؤنڈیشن سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ سابق پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع میجر ریٹائرڈ تنویر حسین لال مسجد آپریشن کے حقائق سے واقف ہیں۔ ان کے پاس لال مسجد کی اہم اور حساس معلومات ہیں۔ شہداء فاؤنڈیشن کی جانب سے آج آئی جی اسلام آباد کو سابق پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع میجر ریٹائرڈ تنویر حسین کا بیان ریکارڈ کروانے سے متعلق درخواست دیں گے۔ درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم لاہور جا کر سابق پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع میجر ریٹائرڈ تنویر حسین کا بیان قلم بند کرے۔

متعلقہ عنوان :