غزہ ، اسرائیلی فوج کی ساحل سمندر پر فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ، متعد کشتیاں تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 7 جنوری 2014 14:03

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں ساحل سمندر پر فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کے نتیجے میں متعد کشتیاں تباہ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صہیونی بحریہ نے آبدوزوں کے ذریعے شمالی غزہ میں ماہی گیروں کی کشتیوں پر مشین گن سے فائرنگ کی اور گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد کشتیاں تباہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس فلسطینی تنظیموں اور صہیونی حکومت کے درمیان طے پائے فائر بندی معاہدے میں سمندر میں 50کلو میٹر تک فلسطینی ماہی گیروں کو نشانہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن عملی طور پر صہیونی فوج غزہ کے ماہی گیروں کو 5سے 6کلو میٹر سے آگے نہیں جانے دیتے۔گزشتہ برس صہیونی فوج کی فائرنگ سے کئی ماہی گیر شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ رواں سال ماہی گیروں پر صہیونی فوج کا یہ پہلا حملہ ہے۔