ساہیوال میں درآ مدی کوئلے سے پاور پلانٹس کی تنصیب کا منصوبہ ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے‘ میاں عرفان دولتانہ

منگل 7 جنوری 2014 13:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ توانائی کا حصول (ن) لیگ کی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رکھنے، تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے، روز گار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے توانائی کے بحران پر قابو پانا بے حد ضروری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ توانائی کی اسی اہمیت کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

ساہیوال میں درآ مدی کوئلے سے پاور پلانٹس کی تنصیب کا منصوبہ ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ منصوبے میں ایک لمحے کی تاخیر بھی ناقابل برداشت ہے توانائی کے منصوبو ں کو برق رفتاری سے آگے بڑھانا مسلم لیگ ن کی پالیسی ہے۔ حکومت توانائی کے منصوبوں کو کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر تیزی سے مکمل کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہساہیوال میں پاورپلانٹس کی تنصیب کیلئے چین کی کمپنی سیپکو تھری بلا معاوضہ فیزیبلٹی سٹڈی رپورٹ تیار کررہی ہے جو چین کا پنجاب کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔

متعلقہ عنوان :