سرگودھا کے نواح میں واقع محکمہ اواقاف کی اراضی سے کروڑوں روپے ،مالیت کے قیمتی درختوں کی چوری کانکشاف

منگل 7 جنوری 2014 13:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء)سرگودھا کے نواح میں واقع محکمہ اواقاف کی اراضی سے کروڑوں روپے ،الیت کے قیمتی درختوں کی چوری کانکشاف، اینٹی کرپشن نے منیجراوقاف سرگودھا سمیت دیگر نامز د افراد کے خلاف انکوائری شروع کردی، تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف سرگودھا کے پاس نواحی علاقہ 72أالف جنوبی میں ایک مربع سے زیادہ اراضی موجود تھی جہاں گذشتہ 9سال سے شمیم اختر نامی پٹہ دار کو اونے پونے داموں اراضی پٹہ پر دے کر مینجرمحکمہ اوقاف سرگودھا رکلہ حمید اللہ،ملک عابد محمود، مولوی محمد سلیم، شمس شاہ اور طاہر پٹواری کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے کھل کھیلنے میں مصروف تھا، انہوں نے گذشتہ 9سال کے عرصہ میں رقبہ پر موجود کروڑوں روپے کے درخت تھوڑے، تھوڑے کرکے بیچ ڈالے اور خانہ پری کے لئے حکومتی خزانہ میں معمولی رقم جمع کروادی حالانکہ ان درختوں کی نیلامی عمل میں ہی نہ آئی، محکمہ جنگلات کے ریکارڈ کے مطابق ان درختوں کی تعداد 65کے لگ بھگ ہے اور گذشتہ 8سال سے ان کا تخمینہ بھی نہ لگا ہے، علاقہ کے رہائشی سکندر خان ولد خضر حیات نے اس حوالہ سے انٹی کرپشن میں دی جانے والی اپنی تحریری درخواست میں بتایا ہے کہ محکمہ اوقاف کے مینجر اور دیگر افسران کی سرپرستی میں باقاعدہ ایک گروہ ہے کہ جو ایسے ہی لوٹ مار میں لگا ہوا ہے اور ان کی سرپرستی محمد طاہر اسٹیٹ والا کے سپرد ہے جس نے لاکھوں روپے لے کر فال کو سرد خانے میں جمع کروادیا ہے، سکندر خان کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے انٹی کرپشن نے انکوائری شروع کردی ۔