محلہ بینساں اسلام گڑھ میں جلسہ بسلسلہ جشن عید میلادالنبی(کل) منعقد ہو گا

منگل 7 جنوری 2014 13:54

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) محلہ بینساں اسلام گڑھ میں جلسہ بسلسلہ جشن عید میلادالنبی 8جنوری بعداز نماز عشاء زیر صدارت غلام رسول عوامی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور منعقد ہوگا ۔مہمان خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور سردار گلفراز خان ہونگے ۔

(جاری ہے)

جبکہ چوہدری ریاض عالم ایڈووکیٹ ،کے ڈی چوہدری اور حکلی شوکت محمود بطور خاص شرکت کرینگے ۔پنجاب کے نامور خطیب علامہ محمد حنیف قریشی کاخصوصی خطاب ہوگا ۔مقامی مسجد کے امام مولانا قاری محمد اسلم نے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔عاشقان مصطفےٰ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس جلسہ میں وقت مقررہ پر شرکت فرمائیں ۔

متعلقہ عنوان :