برفباری کے باوجود کنٹرول لائن پر بس سروس جاری

منگل 7 جنوری 2014 13:49

پونچھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) برفباری کے باوجود کنٹرول لائن پر بس سروس جاری،36کشمیری کنٹرول لائن کے آر پار ہوئے,مسافروں کو پرمٹ کے حصول میں دشواری کا سامنا،حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔گزشتہ روز پونچھ راولاکوٹ بس سروس سے کئی مسافر کنٹرول لائن کے آر پار ہوئے ۔اس دوران کل پچیس مسافر پاکستان کے زیر انتظام راولاکوٹ کو روانہ ہوئے ۔

جبکہ گیارہ افراد نے سرحد عبور کی جن میں نو مسافر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے پونچھ اپنے رشہ داروں سے ملاقات کے لئے آئے ہیں۔اس کے علاوہ دو افراد اپنے رشتہ داروں سے مل کر اپنے واطن واپس لوٹے ۔اس طرح 36 مسافر حد متارکہ کے آر پار ہوئے۔قابلِ ذکر ہے کہ پونچھ سے کوئی بھی مسافر اس بار اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کو نہیں جا سککلس کی وجہ معلوم نہ ہو سکی لیکن کچھ لوگوں کے مطابق پونچھ سے راولاکوٹ جانے والے خواہش مندوں کو پرمٹ حاصل کرنے لئے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

مسافروں کو دیکھنے سے ہی ثابت ہو رہا تھا کہ وہ لوگ اپنے رشتہ داروں ایک بار پھر سے بچھڑ کر کس قدر رنجیدہ ہیں ۔مسافربار بار ایک دوسرے سے گلے مل کر اشکوں کے سیلاب بہا کر بتا رہے تھے کہ وہ کس قر ب سے گذر رہے ہیں ۔ کسٹوڈین بشیر احمد لون نے بتایا کہ پرمٹ میں تاخیر عوام کی بھلائی کیلئے ہے اور انہیں امید ہے کہ اگلے ہفتے پونچھ سے بھی پچیس مسافرحدِ متارکہ کے اس پار جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :