جموں کشمیر کا نام آتے ہی ساری ہند نواز سیاسی پارٹیاں آر ایس آیس بن جاتی ہیں‘یاسین ملک،عرصہ دراز تک کشمیریوں کی آزادی کو جمہوری حق ماننے والے اب حکمرانی ملتے ہی بدل چکے ہیں ‘چیئرمین لبریشن فرنٹ

منگل 7 جنوری 2014 13:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) جموں و کشمیرلبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے عام آدمی پارٹی کے نظریاتی لیڈر پرشانت بھوشن کے حالیہ بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کا نام آتے ہی ساری ہند نواز سیاسی پارٹیاں آر ایس آیس بن جاتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں دہلی کا دربار ملے کچھ ہی دن ہوگئے ہیں کہ وہ بھی بھارت کی ہوم منسٹری کی زبان بولنے لگ گئے ہیں ۔

عرصہ دراز تک کشمیریوں کی آزادی کو جمہوری حق ماننے والے اب حکمرانی ملتے ہی بدل چکے ہیں اور بھارتی فوج کو شہروں اور قصبوں میں رکھنے یا نہ رکھنے پر ریفرنڈم کی باتیں کررہے ہیں۔ یاسین ملک نے کہا کہ یہ باتیں دراصل پرشانت بھوشن اور انکی جماعت عام آدمی پارٹی کو کشمیر دشمنی کا عکاس ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی عام آدمی پارٹی کی کشمیر دشمنی کا مظاہرہ 3اور 4مئی 2013 کے روز دیکھا ہے جب کشمیر سے 200 متاثرہ کنبوں کو انہوں نے دہلی کے پریس کلب پر جاکر اپنی داستان رنج والم تک سنانے سے روکنے کا کام کیا ۔

انہوں نے کہاکہ حق یہ ہے کہ ہندوستان کی جملہ سیاسی جماعتیں خواہ وہ کانگریس ہو یابی جے پی ،عام آدمی پارٹی ہو کہ بائیں بازو کی جماتیں جموں کشمیر کا نام آتے ہی آر ایس آیس کے چولے میں نظر آتی ہیں اور وہی لائین اختیار کرتی ہیں جو بھارت کی وزارت داخلہ کو منظور ہوتا ہے۔انھوں نے کہاکہ جموں کشمیر میں ہندوستانی فوج کی موجودگی یاعدم موجودگی پر ریفرنڈم کی باتیں کرنا لیکن کشمیریوں کے حق آزادی کو غیر آینی کہنا بہرصورت سیاسی اور دانشمندانہ بددیانتی قرارپاتی ہے ۔

فوج کی موجود گی اور عدم موجودگی مسئلہ کشمیر کی محض ایک شاخ ہے اور مسئلہ جموں کشمیر کے حل کے ساتھ ہی یہ مسئلہ بھی خود بہ خود حل ہوجائے گا ۔انہوں نے کشمیری دانشوروں اور صحافی حلقوں سے اپیل کی وہ اس ضمن میں خبریں اور آرا بناتے وقت کشمیریوں کے مفادا ت کی رکھوالی کو صرف نظرنہ ہونے دیں۔

متعلقہ عنوان :