برف میں پھنسے جہازوں کی مدد کیلئے امریکی جہاز روانہ ہوگیا ،جمعرات تک پہنچ جائیگا
منگل 7 جنوری 2014 13:48
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء)انٹارکٹکا میں برف میں پھنسے روس اور چین کے جہازوں کی مدد کیلئے امریکی بحری جہاز روانہ ہو گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولر اسٹار نامی یہ جہاز مرمت و بحالی نو کیلئے سڈنی میں اپنے قیام کو مختصر کرتے ہوئے انٹارکٹکا کیلئے روانہ ہو گیا اور توقع ہے کہ جمعرات تک وہاں پہنچ جائے گا۔
(جاری ہے)
روسی جہاز 28 نومبر کو نیوزی لینڈ سے روانہ ہوا تھا جس کا مقصد ایک آسٹریلوی محقق کی طرف سے انٹارکٹکا کے سو سال قبل دریافت کیے گئے راستے کو تلاش کرنا تھا تاہم یہ جہاز برف میں پھنس گیا اور اس کی مدد کو آنے والا چینی جہاز بھی اسی طرح کی صورتحال سے دوچار ہوا۔
دو جنوری کو روسی جہاز پر سوار 52 مسافروں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ایک آسٹریلوی بحری جہاز پر منتقل کیا گیا جہاں سے انھیں ساحل تک پہنچایا گیا۔امریکہ کے ساحلی محافظوں کو آسٹریلوی میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی کی طرف سے کال موصول ہوئی کہ وہ برف میں پھنسے جہازوں کی مدد کے لیے راستہ بنانے کے لیے معاونت کریں۔75 ہزار ہارس پاور کے انجنوں والا پولر اسٹار امریکی جہاز چینی امدای جہاز سے پانچ گنا زیادہ قوت کا حامل ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.