سیاسی قیدیوں کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا ،خودور کوفسکی

منگل 7 جنوری 2014 13:46

برن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء)روس کے سابق آئل ٹائکون میخائل خودور کوفسکی نے کہا ہے کہ وہ روسی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔روس کے سابق آئل ٹائکون میخائل خودور کوفسکی نے اپنا یہ بیان سوئٹرز لینڈ پہنچنے پر دیا ۔

(جاری ہے)

ابھی گزشتہ روز ہی وہ جرمنی کے دارالحکومت برلن سے بازل پہنچے تھے۔ خودور کوفسکی نے تین ماہ کا ویزہ ملنے پر سوئس حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ خودور گزشتہ دس برسوں سے مالی جرائم کے مقدمات کے تحت قید تھے اور انہیں دسمبر میں روسی صدر ولادی میر پوٹن کی طرف سے معافی ملنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ جرمنی پہنچے تھے۔