سندھ اولمپک ایسوسی ایشن میں ایک کروڑاکتیس لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشاف

منگل 7 جنوری 2014 13:42

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن میں ایک کروڑاکتیس لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، مخالف گروپ نے جعلسازی کے ذریعے اکاونٹس سے پیسے نکل والیے۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی رکلپوت نے بتایا کہ ایس او اے کے اکاؤنٹس سے ان کے مخالف گروپ نے جعلسازی کے ذریعے ایک کروڑ اکتیس لاکھ روپے نکل وائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رقوم سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ نے سندھ گیمز کے لیے وقف کیے تھے تاہم ندثر آرائیں اور ان کے ساتھیوں نے جعلسازی کے ذریعے اکاؤنٹ خالی کردیا۔ احمد علی روجپوت نے بتایا کہ اس حوالے سے بینکنگ کورٹ میں باظابطہ درخواست دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :