کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی ٹیم کی شرکت کے امکانات ہیں ، ہاکی فیڈریشن رابطہ کرے تو کوشش کی جاسکتی ہے ،عارف حسن

منگل 7 جنوری 2014 13:41

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل( ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی شرکت کے امکانات اب بھی برقرار ہیں اس سلسلے میں اگر پاکستان ہاکی فیڈریشن رابطہ کرے تو کوشش کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے کہا کہ چوبیس جنوری سے کوالالمپور میں کامن ویلتھ گیمز کی کونسل میٹنگ ہوگی جس میں شرکت کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم کی ایونٹ میں شمولیت پر بات کی جاسکتی ہے تاہم اس سلسلے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن رابطہ کرے تب ہی کچھ کیا جاسکتا ہے۔

ا نہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستان حکومت کو ہدایت کی کہ وہ کسی سخت اقدام سے بچنا چاہتی ہے تو فوری طور پر اپنی اسپورٹس پالیسی میں تبدیلیاں کرے جس کیلئے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن بھی دی گئی ہے تاہم حکومت نے ابھی تک اس سلسلے میں ہم سے رابطہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :