پاکستانی ٹیم کے ساتھ دو سالہ دور کا اختتام سری لنکا کیخلاف جیت سے ہو تو بہت خوشی ہوگی ،واٹمور

منگل 7 جنوری 2014 13:39

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیوواٹمور نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ دو سالہ دور کا اختتام سری لنکا کیخلاف جیت سے ہو تو بہت خوشی ہوگی۔ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے کوچ واٹمور نے کہاکہ اگر ان کی ٹیم 20 وکٹیں حاصل کر لے تو وہ جیت سکتی ہے۔پاکستان کی 179 رنز کی برتری پر واٹمور نے کہاکہ ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے آپ کیلئے 20 وکٹیں لینا ضروری ہے اور پھر اچھی بیٹنگ کریں۔

ہم مصباح الحق اور یونس خان کی سنچریوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکے اور ایک بڑی برتری حاصل نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے دوسری اننگز میں اپنے کریئر کا بہترین سکور 157 بنا کر سری لنکا کو شکست سے بچا لیا تھا۔سری لنکا کے خلاف 49 اوورز کروانے کے باوجود سعید کلمل کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے جس کے بارے میں واٹمور نے کہاکہ میرے خیال میں یہ پریشانی کی بات نہیں اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ انہیں وکٹ سے مدد نہیں مل رہی تھا اور دوسرا مخالف ٹیم اچھی بیٹنگ کر رہی تھی۔جب واٹمور سے انکے دو سالہ دور کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ سری لنکا کیخلاف جیت کر کوچنگ چھوڑنا اچھا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :