پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرامیچ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 07/01/2014 - 13:40:31 وقت اشاعت: 07/01/2014 - 13:40:31 وقت اشاعت: 07/01/2014 - 13:40:31 وقت اشاعت: 07/01/2014 - 13:39:24 وقت اشاعت: 07/01/2014 - 13:39:24 وقت اشاعت: 07/01/2014 - 13:39:24 وقت اشاعت: 07/01/2014 - 11:59:00 وقت اشاعت: 07/01/2014 - 11:56:49
پچھلی خبریں -

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرامیچ کل دبئی میں کھیلا جائیگا

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء)پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرامیچ کل بدھ کودبئی میں کھیلا جائیگا شیڈول کے مطابق سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 8 سے 12 جنوری تک دبئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 16 سے 20 جنوری تک شارجہ میں کھیلا جائے گا پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اتریگی دیگر کھلاڑیوں میں عبدالرحمان، عدنان اکمل، احمد شہزاد، اسد شفیق، اظہر علی، جنید خان، خرم منظور، محمد حفیظ، محمد طلحہ، راحت علی، سعید کلمل، شان مسعود، عمر گل اور یونس خان شامل ہیں۔

سری لنکا کی کپتانی کے فرائض اینجلو میتھیوز انجام دیں گے جبکہ اسے کمار سنگا کارا، مہیلا جائے وردنے، رنگنا ہیراتھ، دنیشن چندیمل اور نوان کلاسیکرا کی خدمات حاصل ہوں گی۔ 1982 سے اب تک دونوں ٹیموں کے مابین 43 ٹیسٹ کھیلے گئے جس میں پاکستان نے 16 اور سری لنکا نے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 18 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔ اس سے قبل پاکستان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 3-2 سے اپنے نام کر چکا ہے جبکہ دو ٹی 20 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

ادھر پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے کہاکہ دبئی میں وکٹ مختلف ہوگی کامیابی کیلئے پوری کوشش کریں گے۔کپتان مصباح الحق نے کہاکہ تیسرے ہی دن اسپنرز اپنا کام دکھانے لگیں گے، سیریز میں برتری کیلئے پورا زور لگائیں گے، بیٹنگ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش جاری ہے۔ کپتان

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

07/01/2014 - 13:39:24 :وقت اشاعت