آرٹسٹ بنائے نہیں جاتے ،وہ قدرتی آرٹسٹ ہی پیدا ہوتے ہیں ‘ محمود اسلم

منگل 7 جنوری 2014 13:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) ٹی وی کے معروف اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ آرٹسٹ بنائے نہیں جاتے بلکہ وہ قدرتی آرٹسٹ ہی پیدا ہوتے ہیں ، میں نے کبھی ڈراموں میں کام کرنے کا سوچا نہیں تھا مگر ایف سی کالج میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں کام کر کے میرے لیے آگے راستے کھلتے چلے گئے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے شوبز کی دنیا میں کام کرتے ہوئے 34سال ہو گئے ہیں او اسی دوران میں نے بے شمار کردار ادا کیے ہیں جس میں ظالم جاگیر دار سے ہجڑے تک کے تمام کردار شامل ہیں ۔

محمود اسلم نے کہا کہ پی ٹی وی پر ڈرامہ سیریل ” جنجال پورہ “ میں ہجڑے کا کردار ادا کیا اور پاکستان پی ٹی وی کی تاریخ میں واحد اداکار ہوں جس نے پہلی مرتبہ پی ٹی وی پر ہجڑے کا رول کیا اور کل لوگ مجھے ڈرامہ سیریل ” بلبلے “ میں محمد صاحب کے نام سے زیادہ جانتے ہیں ۔