وفاق سے پیسکو کے معاملات طے کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی پر خیبر پختونخوا حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات
منگل 7 جنوری 2014 12:14
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق سے پیسکو کے معاملات طے کرنے کے لئے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی بنادی تاہم تحریک انصاف کی صوبے میں اتحادی پارٹی جماعت اسلامی نے کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔پشاور میں پیسکو کے معاملات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ فرمان نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت بھی فوری طور پر کمیٹی تشکیل دے تاکہ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بجلی چوری اور بدعنوانی کے خاتمے میں ناکام ہوگئی، پیسکو اور واپڈا اہلکار صنعتوں کو بجلی دے رہے ہیں اور بوجھ عوام پر پڑرہا ہے لیکن اب ہمیں متد ہونا ہوگا اور اگر ہمارے مطالبات مانے گئے توعوام کو سستی بجلی فراہم کریں گے۔(جاری ہے)
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے سینیئر وزیر اور جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسکو کے معاملات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی پر اتحادیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پیسکو کا خیبر پختونخوا حکومت کو کنٹرول عوام کے مفاد کے لئے ہونا چاہیے اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو جماعت اسلامی اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ قدم بہ قدم پر مشاورت کے بعد کمیٹی تشکیل دینی چاہئے تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.