کرم ایجنسی میں دھماکا، پانچ افراد زخمی

منگل 7 جنوری 2014 12:14

کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) کرم ایجنسی کے علاقے صدہ بازار کی نور مارکیٹ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :